کندیاں میں سفیدے کے درختوں کی مبینہ غیر قانونی کٹائی

کندیاں میں سفیدے کے درختوں کی مبینہ غیر قانونی کٹائی

کندیاں میں سفیدے کے درختوں کی مبینہ غیر قانونی کٹائی محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں کے علاقے فاریسٹ ہیڈ پکہ، العباس پٹرولیم کے قریب سفیدے کے درختوں کی مبینہ غیر قانونی کٹائی اور چوری کی اطلاعات پر مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق نامعلوم افراد بڑے درختوں کے ساتھ ساتھ کم عمر سفیدے کے درخت بھی کاٹ کر لے جا رہے ہیں، جس سے سرکاری جنگلات اور ماحولیات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔شہریوں نے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقے میں نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے اور جنگلات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ قومی اثاثے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں