وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم تیز کرنیکی ہدایت
وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم تیز کرنیکی ہدایتملیریا، ٹائیفائیڈ، ہیضہ اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کا حکم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن نے چاروں اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ہیلتھ کو موسمِ گرما اور مون سون کے دوران پھیلنے والی وبائی بیماریوں سے متعلق عوامی آگاہی مہم مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ہدایت کے مطابق ملیریا، ٹائیفائیڈ، ہیضہ اور دیگر موسمی و جان لیوا بیماریوں کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کیا جائے ، جبکہ ان بیماریوں کے ممکنہ پھیلاؤ سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام سرکاری صحت مراکز میں ضروری ادویات، طبی سہولیات اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔