بھیرہ:چیف الیکشن کمشنرنے ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کر دیا

بھیرہ:چیف الیکشن کمشنرنے ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کر دیا

بھیرہ:چیف الیکشن کمشنرنے ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کر دیا 7 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے سکول میں 10 نئے کلاس رومز بھی تعمیر ہو نگے

بھیرہ (نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ نے اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ میں اپنی خصوصی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے \\\"سکندر سلطان ملٹی پرپز ہال\\\" کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس، سکول کے پرنسپل محمد عثمان، اساتذہ، طلبہ، معززینِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ ملٹی پرپز ہال کی تعمیر پر 4 کروڑ 73 لاکھ روپے لاگت آئی، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقریباً 7 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے سکول میں 10 نئے کلاس رومز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں، جن کا کام آخری مراحل میں ہے ۔

ان کلاس رومز کی تکمیل سے طلبہ کو جدید اور بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ان کے والد، منیجر سلطان احمد مرحوم، کا خواب تھا کہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وژن کو عملی شکل دینے کے لیے وہ اپنے آبائی علاقے میں عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے آبائی قصبہ سلطان آباد چھانٹ میں مڈل سکول، بنیادی مرکزِ صحت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس چوکی قائم کی جا چکی ہے ، جبکہ ان منصوبوں کی نئی عمارتیں تقریباً 20 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں