ایم پی اے امین اللہ خان کا ڈی ایچ کیو میانوالی کا دورہ

ایم پی اے امین اللہ خان کا  ڈی ایچ کیو میانوالی کا دورہ

داؤدخیل (نمائندہ دنیا)رکن پنجاب اسمبلی امین اللہ خان (پی پی 86) نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ہارون طاہر سے ملاقات کی، مختلف وارڈز اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر امین اللہ خان نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں عوام کے لیے ایک اہم منصوبہ تھا، تاہم ان کے بقول موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال کا نظام متاثر ہوا ہے اور بنیادی مراکز صحت و دیہی مراکز صحت کی نجکاری سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ داؤدخیل رورل ہیلتھ سینٹر میں ادویات، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، ایکسرے اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین سمیت متعدد بنیادی سہولیات دستیاب نہیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال معمول کے مطابق کام کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں