واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ،دیکھ بھال کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے : عبدالرزاق ڈھلوں

 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ،دیکھ  بھال کیلئے اقدامات اٹھائے جا  رہے : عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ سرگودھا میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مسلسل دیکھ بھال کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں مختلف اداروں سے بھی رابطے جاری ہیں تاکہ سرگودھا کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔ عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا کے شہری خرید کر پانی پینے پر مجبور ہیں اور شہر بھر میں کسی بھی جگہ پر پینے کا صاف پانی میسر نہیں جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں