زہریلی چائے سے ایک خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر

 زہریلی چائے سے ایک خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر

زہریلی چائے سے ایک خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر چائے میں مبینہ طور پر چھپکلی گر گئی تھی، ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل

خوشاب ، قائدآباد(نمائندگان دنیا)نواحی قصبہ ہڈالی میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرین میں 40 سالہ محمد اشرف، 45 سالہ مہر خاتون، 21 سالہ صبا اشرف، 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ ارسلان اور 11 سالہ اسد شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چائے میں مبینہ طور پر چھپکلی گر گئی تھی، جس سے چائے آلودہ ہوگئی اور اہل خانہ نے لاعلمی میں اسے پی لیا، جس کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں