8 جواری گرفتار، 55 ہزار موبائل فونز، 3 موٹر سائیکل برآمد
کندیاں (نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس کی کارروائی، 8 جواری گرفتار، وٹک رقم 55 ہزار 500 روپے ، 8 موبائل فون، 3 موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے ۔
ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر شاہد عزیز اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے ڈولی دانے پر جوا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 جواریوں اقبال، خرم شہزاد، عبدالواجد، امجد ، آصف، رمضان، سلیمان خان، بلال کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی رقم ودیگرسامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments