سلیم رضا کے ختم ِقل کی تقریب پیر صداقت حسین شاہ کاخطاب
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ کی نامور سماجی شخصیت، نائب صدر پریس کلب بھاگٹانوالہ حبیب اللہ مغل کے بھائی حاجی سلیم رضا کے ختمِ قل کی تقریب میں صحافی برادری، سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکا نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر خطاب کرتے پیر سید صداقت حسین شاہ نے کہا کہ انسان کی زندگی اللہ کی عطا کردہ امانت ہے ، جو نہایت مختصر ہے ، اس لیے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کو نیک اعمال، عبادت، خدمتِ خلق اور اللہ کی رضا کے مطابق گزارے تاکہ آخرت میں کامیابی حاصل کر سکے ۔انہوں نے اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت و عقیدت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ۔ انکی سیرت ہمیں صبر، ایثار، تقویٰ اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے ، لہٰذا ہمیں انکی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments