ملزم گرفتار ، ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزم کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں ڈرائی پورٹ پھاٹک کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو روک کر چیک کیا۔ جس کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments