رکشے میں سفر کے دوران خاتون کو نوسر بازوں نے اپنا شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کے دوران خاتون کو نوسر بازوں نے اپنا شکار بنالیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں مچھلی فارم کے قریب احسن نامی شہری کی ہمشیرہ رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ اس دوران اس کے ساتھ بیٹھی نامعلوم خواتین نے مبینہ طور پر اس کے پرس میں سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چوری کرلیا اور راہ فرار اختیار کر گئیں۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments