مقدمہ قتل کا فیصلہ ، تین مجرموں کو قید وجرمانے کی سزا

مقدمہ قتل کا فیصلہ ، تین مجرموں کو قید وجرمانے کی سزا

عدالت نے عزیز ،عرفان اور فرمان کو تھانہ جھاوریاں کے مقدمہ میں سزاسنادی ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور نورمحمد دھوتڑ نے ملزم کامران کو مقدمہ سے بری کر دیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور نورمحمد دھوتڑ نے تھانہ جھاوریاں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرتین مجرموں کو قید وجرمانے کی سزاجبکہ ایک ملزم کوبری کردیا۔ ایک مجرم عزیز ولد محمد خان کو عمر قید ، دس لاکھ روپے ہرجانہ ، عرفان کو پانچ سال قید ، پچاس ہزار جرمانہ ، دو لاکھ پچیس ہزار روپے دامان ، فرمان کو پانچ سال قید ، پچاس ہزار رپوے جرمانہ ، چار لاکھ پچاس ہزار روپے دامان کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم کامران کو بری کر دیا ۔ ملزم عرفان اور فرمان کو فیصلہ کے بعد کمرہ عدالت میں ہی ہتھکڑی لگا دی گئی ۔ ملزم عزیز پہلے سے ہی پولیس کی حراست میں تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...