کندیاں :سوئی گیس اہلکار بل گلیوں میں پھینک گئے ، صارفین کومشکلات
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں میں سوئی گیس اہلکاروں بل گلیوں میں پھینک کر غائب، صارفین شدید مشکلات کا ہیں ۔
متعدد علاقوں میں اہلکار گیس کے بل گھروں تک پہنچانے کی بجائے گلیوں میں پھینک کر رفوچکر ہو جاتے ہیں جس کے باعث بل صارفین کے انتظار میں گلیوں میں پڑے رہتے ہیں گیس کے بل بروقت صارفین تک نہیں پہنچ پانے کی وجہ سے اکثر صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو جاتی ہے تاخیر سے ادائیگی کے باعث صارفین پر بھاری جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ صارفین نے سوئی گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments