کندیاں شہر کی مصروف ترین گزر گاہ گلی سینما والی کی حالت انتہائی ابتر
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شہر کی مصروف ترین گزر گاہ گلی سینما والی کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔
گٹروں کا گندا پانی گلی میں جمع ہونے کے باعث اہلِ علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ تعفن اور گندگی سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔گلی مکینوں نے انتظامیہ کی عدم توجہی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کرائی گئیں، مگر تاحال مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے فوری نوٹس لینے سیوریج نظام کی بحالی اور گلی سے گندا پانی نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments