زیر تعمیر مکان سے بجلی کے تار گرائنڈر مشین، پائپ چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان سے بجلی کے تار، گرائنڈر مشین، واٹر پمپ، پائپ اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نزاکت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ گرین ویلی میں موجود اس کے زیر تعمیر مکان کے تالے توڑ کر ملز م رات کی تاریکی میں واٹر پمپ، بجلی کے تار، گرائنڈر مشین اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments