گوجرہ : تین ڈکیتیاں، شہری لاکھوں روپے سے محروم
گوجرہ (نمائندہ دنیا )گوجرہ اور گردونواح میں ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں مسلح ملزمان شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 287 ج ب کے رہائشی وقاص احمد سے ٹوبہ روڈ بائی پاس کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ملز موں نے اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ دوسری واردات میں چک نمبر 304 ج ب کے ثاقب سے جھنگ روڈ پر دھمہ بنگلہ کے قریب ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا جبکہ تیسری واردات میں چک نمبر 208 گ ب کے ابوبکر کو چک نمبر 244 گ ب کے قریب روک کر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا گیا۔
سٹی اور صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments