اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ نرسز کی عدم موجودگی پربرہمی کا اظہار

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کا  ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ نرسز کی  عدم موجودگی پربرہمی کا اظہار

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ کیا اور ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں اسٹاف نرسز کی عدم موجودگی پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا مہربان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی غفلت، لاپروائی یا فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور پابندی وقت کے ساتھ انجام دے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ اس لیے ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران یا ملازمین کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...