مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ
مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ مجرم مبشر نے ایک شخص کو ناحق قتل کر دیا تھا جس پر مقدمہ درج ہوا
سرگودھا،شاہ پور صدر(سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) عدالت نے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،پولیس کے مطابق جھاوریاں تھانے میں درج مقدمہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ، جس میں مجرم مبشر نے کامران نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا۔ مقدمہ کی تفتیش جدید خطوط پر مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے مؤثر پیروی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments