اسسٹنٹ کمشنر کادریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر متاثر ہ علاقوں کا دورہ
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے مون سون کے دوران دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر متاثر ہونے والے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔
انہوں نے دریا کے کنارے واقع مواضعات چک نظام، اچراں، چلڑ، نمطاس، ودھن، چھانٹ، گاگا اور دیگر دیہات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مونہ بھیرہ ڈرین کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ڈرینوں کی فوری صفائی مکمل کر کے پانی کے بلا رکاوٹ بہاؤ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، تاکہ بارشوں یا ممکنہ سیلابی پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی کمزور مقام کی فوری نشاندہی کر کے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments