پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

خوشاب(نمائندہ دنیا )انٹی کرپشن پولیس خوشاب نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمرا موضع کرڑ میں چھاپہ مار کر رشوت خور پٹواری نجم الحسن کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

انٹی کرپشن پولیس نے یہ کاروائی کڑر کے رہائشی ایک شخص رضا حیدر کی جانب سے دی گئی تحریری درخواست کی روشنی میں کی ، درخواست میں بتایا گیا تھا کہ پٹواری نجم الحسن نے اس کے سسر مرحوم کی ملکیتی 84کنال اراضی میں سے 66کنال اراضی کے وراثتی انتقال کی مد میں 40ہزار روپے رشوت وصول کی اور اب باقی 18کنال اراضی کے انتقال کیلئے مزید30ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے ، پٹواری نجم الحسن کیخلاف اد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...