منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار، 600 گرام چرس برآمد

منشیات فروش سمیت 3 ملزمان  گرفتار، 600 گرام چرس برآمد

کندیاں(نمائندہ دنیا)پپلاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار، 600 گرام چرس برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر شاہد عزیز اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ علی مبشر نذیر ولد نذیر احمد سکنہ چکنمبر 16 ایم ایل سے 600 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیاجبکہ ایک اور کاروائی میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان عبد العزیز ولد بیربل خان سکنہ جناح کالونی پپلاں اور کرایہ دار ساجد محمود ولد اللہ دتہ سکنہ ضلع خوشاب کو گرفتار کیاتینوں ملزمان کے خلاف تھانہ پپلاں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...