ستھرا پنجاب کمپنی کے متعدد ورکرز ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوئے
بھیرہ(نامہ نگار)تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مبینہ کٹوتیوں کے خلاف احتجاجاً ستھرا پنجاب کمپنی کے متعدد ورکرز ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوئے۔
جس سے صفائی کا نظام بھی متاثر رہا۔اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا کہ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق مسائل آئندہ چند روز میں حل کر لیے جائیں گے ۔ستھرا پنجاب کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق سرکاری فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ اس وقت تحصیل بھر میں 21 سپروائزر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جن میں سے 16 سپروائزرز کا عملہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے ، جبکہ 4 سپروائزرز کے عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی کے مسائل درپیش ہیں۔ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہوتے ہی متاثرہ ورکرز کو بھی مکمل ادائیگی کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments