امانت رکھوایا گیا 2۔5 تولہ سونا واپس نہ ملنے کا معاملہ پولیس تک پہنچ گیا

 امانت رکھوایا گیا 2۔5 تولہ سونا واپس  نہ ملنے کا معاملہ پولیس تک پہنچ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معمولی قرض کے عوض بطور امانت رکھوایا گیا 2۔5 تولہ سونا واپس نہ ملنے کا معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔

موضع کھنب کہنہ کے رہائشی محمد نواز نے پولیس کو بتایا کہ تقریباً 10 سے 11 سال قبل اسے مالی ضرورت پیش آئی تو وہ منظور سکنہ جلہ مخدوم کے پاس قرض لینے گیاجس نے 25 ہزار روپے قرض دینے کے لیے شرط رکھی کہ سائل 2۔5 تولہ طلائی زیورات بطور امانت اس کے پاس رکھے ، جن کی موجودہ اس وقت مالیت تقریباً 11 لاکھ 25 ہزار روپے بنتی تھی، جبکہ قرض پر 5 فیصد کے حساب سے سود بھی وصول کیا جائے گا،تقریباً تین ماہ بعد اس نے قرض کی اصل رقم 25 ہزار روپے کے ساتھ 20 ہزار روپے بطور سود بھی ادا کر دیے اور اپنے طلائی زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا، مگر ملزم زیورات واپس کرنے سے تاحال صاف انکار ی ہے۔، جس پر پولیس نے مقدمہ درج معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...