رکشہ ڈرائیورز کا ٹیکس وصولی کے خلاف فٹبال گراؤنڈ میں احتجاج
پرچی پر نہ ایم سی کی مہر نہیں ہوتی ہے ،انکار پر عملہ نامناسب رویہ اختیار کرتا ، مظاہرین
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں چنگچی رکشہ ڈرائیورز نے ایم سی کندیاں کی جانب سے مبینہ طور پر روزانہ 30 روپے ٹیکس وصول کرنے کے خلاف فٹبال گراؤنڈ میں احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے ہی ان کا روزگار متاثر کر رکھا ہے ، اب روزانہ ٹیکس کا بوجھ مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ڈرائیورز نے الزام عائد کیا کہ دی جانے والی پرچی پر نہ ایم سی کی مہر ہوتی ہے اور نہ ہی دستخط، جبکہ پرچی لینے سے انکار پر عملہ نامناسب رویہ اختیار کرتا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر اس مبینہ ٹیکس کی تحقیقات کرائی جائیں اور اگر یہ غیرقانونی ہے تو اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ غریب محنت کشوں کو ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments