سلانوالی ڈسپوزل اسٹیشن ٍتک سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل

سلانوالی ڈسپوزل اسٹیشن ٍتک سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل

ٹرانسفارمر کی تنصیب نہ ہونے کے باعث پمپنگ سسٹم تاحال فعال نہیں ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد ابوبکر عمران نے بتایا کہ محمدیہ کالونی سے سلانوالی ڈسپوزل اسٹیشن تک سیوریج لائن بچھانے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے ، تاہم مقام حیات کے قریب ٹرانسفارمر کی تنصیب نہ ہونے کے باعث پمپنگ سسٹم تاحال فعال نہیں ہو سکا۔ اس پر ڈپٹی کمشنر نے فیسکو حکام کو فوری طور پر ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ بلا تاخیر مکمل طور پر فعال کیا جا سکے ،کمپنی باغ ہاکی گراؤنڈ میں زیرِ زمین واٹر اسٹوریج ٹینک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گراؤنڈ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح خوشاب روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے بعد سڑک کی بحالی کا عمل جاری ہے ، جبکہ رحمت للعالمین پارک میں بھی انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کی تکمیل کے بعد ریسٹوریشن ورک کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...