روڈ کے کناروں پر موجود جھاڑیاں حادثات کا باعث بننیں لگیں
کندیاں(نمائندہ دنیا)محکمہ ہائی وے کی نااہلی وروایتی سستی کیوجہ سے روڈ کے کناروں پر موجود خودرو جھاڑیاں حادثات کا باعث بننیں لگیں کئی موٹر سائیکل سوار ان جھاژیوں سے زخمی ہوئے شہریوں کا روڈ کے کناروں پر موجود جھاڑیاں تلف کرنے کامطالبہ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کندیاں چشمہ روڈ ایم ایم روڈ اور گھنڈی میانوالی لنک روڈ کے کناروں پر موجود خودرو جھاڑیاں روڈ سے گزرنے والی ٹریفک کے لیے حادثاث کا سبب بننے لگیں جبکہ محکمہ ہائی وے کیجانب سے مکمل خاموشی اور عدم توجہی کیوجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے روڈ کناروں پر موجود جھاڑیوں کوتلف کرانے کامطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments