ڈی پی او کا رات گئے سائبان آفس سٹی، تھانہ اربن ایریا، تھانہ سٹی اور تھانہ فیکٹری ایریا کا دورہ

 ڈی پی او کا رات گئے سائبان  آفس سٹی، تھانہ اربن ایریا، تھانہ  سٹی اور تھانہ فیکٹری ایریا کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا رات گئے سائبان آفس سٹی، تھانہ اربن ایریا، تھانہ سٹی اور تھانہ فیکٹری ایریا کا وزٹ، دوران وزٹ بلڈنگز کی صفائی، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، محرر دفاتر اور حوالات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

 دوران وزٹ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا، ڈی پی او نے افسران کو سختی سے حکم دیا کہ شہریوں کے مسائل کے ازالہ کے لیے تمام تر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...