پولیس اہلکاروں کی ذہنی صحت کیلئے کونسلنگ سیشن کا انعقاد

 پولیس اہلکاروں کی ذہنی صحت کیلئے کونسلنگ سیشن کا انعقاد

مناسب آرام اور کونسلنگ ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ، ڈاکٹر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں کی ذہنی صحت اور پیشہ ورانہ دباؤ سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع \"ذہنی صحت اور تناؤ کا انتظام\" تھا۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ میڈیکل سوشل آفیسر نادیہ شاہ نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران مختلف نوعیت کے ذہنی دباؤ اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، اس لیے ان کی ذہنی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ، متوازن طرزِ زندگی، مناسب آرام اور بروقت کونسلنگ ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔نادیہ شاہ نے پولیس اہلکاروں کو ذہنی تناؤ کی وجوہات، اس کی علامات اور اس سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ذہنی صحت کو جسمانی صحت کی طرح اہمیت دی جانی چاہیے تاکہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...