شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں،کھلی کچہری میں پیش کیے گئے متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے۔
جبکہ دیگر شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ یونین کونسل سیکرٹریز اور افسران کو مقررہ مدت میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اس موقع پر بابر شہزاد رانجھا نے کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی محکمہ لوکل گورنمنٹ کی اولین ترجیح ہے۔ اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں بلاجواز تاخیر، غفلت یا شہریوں کو غیر ضروری مشکلات سے دوچار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments