مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

پی ایچ اے کی جانب سے سکول کو 180پودے فراہم کیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومتِ پنجاب کی موسمِ گرما شجرکاری مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) کی جانب سے سکول کو 180 پودے فراہم کیے گئے ۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل احتشام الحق ہمدانی نے کرکٹ کوچ کپتان محمد ارشد کے ہمراہ مختلف اقسام کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل احتشام الحق ہمدانی نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی سرمایہ اور صاف و شفاف ماحول کی ضمانت ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیشِ نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں فراہم کیے گئے تمام پودوں کی بھرپور دیکھ بھال کی جائے گی تاکہ یہ تناور درخت بن کر ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...