خون کا عطیہ دینا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت، ایس ایس پی

 خون کا عطیہ دینا انسانیت کی سب  سے بڑی خدمت، ایس ایس پی

خوشاب(نمائندہ دُنیا) ایس ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا، محمد عمران عباس چدھڑ کہا ہے کہ تھیلی سیمیا میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے خون کا عطیہ دینا انہیں زندگی کی جانب لوٹانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔

 متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد اس کی قابل تقلید مثال ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار خوشاب کے گاوں پیل میں الیگزر ویلفیئر کلینک میں دعوت اسلامی کے تعاون سے منعقدہ بلڈ ڈو نیشن کی کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والے ڈونر ز سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کیمپ کے انعقاد پر الیگزر ویلفیئر فانڈیشن اور دعوت اسلامی کے کارکنوں کو شامدار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔اور توقع ظاہر کی اس سلسلہ کو آئندہ بھی ا اسی خلوص کے ساتھ جاری رکھا جائے گا ، کیمپ میں پیل اور نواحی علاقوں سے آنیوالے درجنوں افراد نے تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے دل کھول کر خون کے عطیات د یئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...