چشمہ شوگر ملز کے اعلیٰ حکام کا کاشتکار اسجد قدوس شہانی کے فارم کا دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چشمہ شوگر ملز کے اعلیٰ حکام نے کاشتکار اسجد قدوس شہانی کے فارم کا دورہ کیا اور گنے کی فصل کا تفصیلی معائنہ کی۔
وفد میں جنرل منیجر کین چوہدری وسیم جاوید، سینئر سی ایم ریحان خالد، سی پی او غلام فرید اور ایف او اشفاق شہانی بھی موجود تھے اس موقع پر حکام نے بتایا کہ کاشتکار نے سی ایس ایم-1 ٹیم کی جانب سے دیے گئے کراپ مینجمنٹ پلان پر مکمل عمل درآمد کیا ہے ، جس کے نتیجے میں فصل انتہائی بہتر حالت میں پائی گئی حکام کے مطابق بنیادی خوراک کے طور پر بروقت 2 بوری ڈی اے پی اور 2 بوری ایس او پی کے استعمال سے فصل میں زوردار نشوونما اور بہترین ٹلرنگ دیکھنے میں آئی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments