پبلک سیکٹر کالجز کے پرنسپل اور پروفیسرز کے اعزاز میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پبلک سیکٹر کالجز، پرنسپل اور پبلک سیکٹر پروفیسرز کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اس سال ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بیسٹ پرفارمنس والے پرنسپلز،کالجز اور پروفیسرز کوشیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے پرنسپل گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا ڈاکٹر محمد اظہر عباس نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے ۔جبکہ اس فنگش کی مہمان خصوصی میڈم ڈآکٹر ناہید ناز ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن تھیں یہ تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ملک محمد ضیاء الا حسن کے زیر پرستی منعقد ہوئی ،اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری کمیونٹی کو اس عزت و تکریم سے نوازا انکے تعاون کے بغیر یہ نا ممکن تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments