بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے نظام اور افادیت کے بارے بریفنگ

بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے نظام  اور افادیت کے بارے بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے بدھ کے روز شہر میں ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے واسا اور ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے جاری نکاسی آب اور صفائی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنائیں ۔شاہراہوں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر صفائی کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کمپنی باغ میں بارشی پانی کے ذخیرہ کے لیے تعمیر کیے گئے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک کے فنکشنل آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹینک کی استعداد، بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے نظام اور اس کی افادیت کے بارے بریفنگ لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...