محفلِ سرورِ کونین ؐ کا انعقاد
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)جامع مسجد روضۃ الاشرف المسرۃ کے سنگِ بنیاد کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفلِ سرورِ کونین ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی نگرانی معروف سماجی و مذہبی شخصیت حاجی راجہ اصغر جنجوعہ نے کی۔محفل سے قاضی احمد حسن چشتی اور حافظ راجہ سہیل اصغر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، عشقِ رسول ﷺ اور تعمیرِ مساجد کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ مساجد دینِ اسلام کے مراکز ہیں اور ان کی تعمیر و آبادکاری صدقئہ جاریہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments