مکان کی دیوار گرنے سے چھت منہدم ، 3افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بارش کے باعث تحصیل ساہیوال میں درگاہِ مستانہ کے قریب مکان کی دیوار گرنے سے ملحقہ مکان کی چھت منہدم ہو گئی۔
جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ،ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ درگاہِ مستانہ ساہیوال کے قریب پیش آیا، جہاں بارش کے باعث کمزور دیوار اچانک ساتھ والے مکان کی چھت پر آ گری۔ چھت گرنے سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے ، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور تمام زخمیوں کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا،زخمیوں میں 19 سالہ ابو ہریرہ، 35 سالہ رضیہ بی بی اور 10 سالہ عمارہ شامل ہیں۔ امدادی اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments