بھلوال کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے کروڑوں کے تعمیراتی کام جاری

 بھلوال کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے  کروڑوں کے تعمیراتی کام جاری

بھلوال(نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما محمد اویس جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھلوال شہر کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جاری ہیں۔

یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بھلوال شہر میں جاری ترقیاتی پیکج ایم این اے ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اور ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو کی اپنے حلقہ کے عوام بالخصوص بھلوال شہر کے ساتھ مخلصانہ اور عوام دوست کوششوں کی ایک جھلک ہے دونوں شخصیات قومی وصوبائی اسمبلی میں اہلیان بھلوال کی بھرپوراندازمیں نمائندگی کرتے ہوئے اس شہر کی تعمیروترقی میں اپنا کلیدی کرداراداکررہے ہیں ۔شہر بھر میں جاری میگا پراجیکٹس کی تعمیرمکمل ہونے سے اہلیان بھلوال کو درپیش مسائل میں خاطرخواہ کمی واقع ہوگی۔ ایم این اے ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اور ایم پی اے چوہدری منصوراعظم سندھو کی زیر قیادت بھلوال شہر مثالی شہر بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...