پولیس کے نام پر 20 ہزار بٹورنے والا قانون کی زد میں آ گیا

پولیس کے نام پر 20 ہزار  بٹورنے والا قانون کی زد میں آ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی ایف آئی آر کروانے کا جھانسہ دے کر پولیس کے نام پر 20 ہزار روپے بٹورنے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق موضع نصیر پور کلاں کے رہائشی محسن شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ 16 جولائی 2026ء کی صبح اسے اور اسکے ساتھی الطاف حسین سے ڈاکوؤں نیموبائل فون سمیت 70 ہزار 700 روپے مالیت کا سامان چھین لیا،جس پر تھانہ مڈھ رانجھا میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تاہم نواز عرف سکھا نے مبینہ طور پر کہا کہ اس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس کو 20 ہزار روپے دیے ہیں، لہٰذا یہ رقم اسے واپس کی جائے ،جس پر اسے 20 ہزار روپے دے دیے ۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس کو کسی قسم کی رقم ادا نہیں کی گئی تھی اور ملزم نے مبینہ طور پر پولیس کا نام استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے رقم وصول کی ،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...