غذائی نالی کا کینسر ایک خطرناک مگر قابلِ تشخیص بیماری ، ڈاکٹر عدنان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میڈیکل اسپیشلسٹ و گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے کہا ہے کہ غذائی نالی کا کینسر ایک خطرناک مگر قابلِ تشخیص بیماری ہے ، جس کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج مریض کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
ماہرین صحت کے مطابق اگر بیماری کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے اور بروقت مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو علاج کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں،غذائی نالی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے طبی معائنہ کرانا، تمباکو نوشی اور شراب نوشی سے مکمل اجتناب، روزانہ ورزش اور متوازن و صحت بخش غذا کو معمول بنانا انتہائی ضروری ہے ۔ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس بیماری کے خطرات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments