جماعت اسلامی کے وفدکی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال سے ملاقات مسائل پر فوری کارروائی کا مطالبہ

جماعت اسلامی کے وفدکی چیف آفیسر  میونسپل کمیٹی بھلوال سے ملاقات مسائل پر فوری کارروائی کا مطالبہ

بھلوال(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے وفدکی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال سے ملاقات، شہری مسائل پر فوری کارروائی کا مطالبہ صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی بھلوال محمد حفیظ اللہ گوندل کی قیادت میں عوامی کمیٹی کے وفد نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال وقاص ہرل سے اہم ملاقات کی۔

 وفد میں، محمد اختر نظامی، محمد رضوان مغل، محمد طارق ، رانا محمد تنویر، شامل تھے ۔وفد نے ملاقات کے دوران شہر کو درپیش سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھلوال میں سیوریج نظام کی بدحالی، جگہ جگہ گندے پانی کے جمع ہونے سے تالاب جیسی صورتحال، غیر معیاری اور غیر ضروری سپیڈ بریکرز، اور سوئی گیس کے ٹھیکیداروں کی جانب سے گلیوں اور سڑکوں کی کھدائی کے بعد مناسب بحالی نہ کیے جانے کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال وقاص ہرل نے وفد کے مؤقف کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی ۔کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...