عوامی نمائندوں کا کردار اقتدار تک محدود نہیں شہادت اعوان
انتخابی معرکہ آرائی میں کشمیر ی عوام کا فیصلہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ہو گا
خوشاب(نمائندہ دنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے عوامی نمائندوں کا کردار صرف حصول اقتدار تک محدود نہیں انہوں نے ایوانوں میں عوام کی حقیقی ترجمانی کا فریضہ ادا کرنا ہو گا ، پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہر فورم پر عوام کے حقوق کی آواز اٹھائی اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کیا جس کی وجہ سے علاقہ میں اسے بھر پذیرائی مل رہی ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت پلتستان میں حکومت سازی کے بعد ہمارے قائدین کی تمام توجہ وادی کشمیر پر مرکوز ہے انشاء اﷲ 27جولائی کی انتخابی معرکہ آرائی میں کشمیر ی عوام کا فیصلہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں ہو گا ، ، ملک شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت جدو جہد آزادی کے دوران دی جانیوالی کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی ، انشاء اﷲ انہیں حق خو ارادیت حق حاکمیت ، حو ملکیت اور حق روزگار سمیت تما م حقوق ملیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments