ڈاکووں نے خود کو سی سی ڈی کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے پچاس لوٹ لئے

 ڈاکووں نے خود کو سی سی ڈی کے اہلکار  ظاہر کرتے ہوئے پچاس لوٹ لئے

خوشاب(نمائندہ دنیا) نسیم کالونی قبرستان کے قریب دو ڈاکووں نے خود کو سی سی ڈی کے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے آفیسر کالونی کالونی کے رہائشی محمد عمران سے پچاس ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

 ڈکیتی کی وادات کی پکار 15پر کال چلتے ہی ایس ایچ او ملک اظیر اعوان کی قیادت میں سٹی پولیس جوھر آباد حرکت میں آ گئی جس نے ڈاکووں کا تعاقب کرتے ہوئے منگور روڈ پر بھٹہ علی حسین کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ گرفتار ہونیوالے ڈکیت کی شناخت محمد امجد کے نام سے ہوئی اور وہ جوہر ٹاؤن سرگودھا کا رہائشی بتایا جاتا ہے اسے پولیس کی حراست میں علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد اس کے ساتھی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...