کندیاں شہر کے قرب جوار میں غیر قانونی آئیل یونٹس کی بھر مار،دور منتقل کرنے کامطالبہ
کندیاں(نمائندہ دنیا ) کندیاں شہر اور اس کے قرب جوار میں غیر قانونی آئیل یونٹس کی بھر مار علاقہ مکینوں کا آئیل یونٹس کو کوشہری آبادی سے دور منتقل کرنے کامطالبہ۔۔۔
تفصیلات کیمطابق کندیاں شہر اور اس کے گردونواح میں قائم پیٹرول،ڈیزل اور دیگر آتش گیر مادوں کی غیر قانونی ایجینسوں اور یونٹس کے ذریعہ سرعام فروخت جاری ہے شہر کے گنجان آبا د رہائشی علاقوں میں ان کی موجودگی کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتاہے ان آئیل ایجنسیوں پر آگ بجھانے والے حفاظتی آلات کا سرے سے ناہونا بھی لمحہ فکریہ ہے موت کے سوداگروں نے انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگارکھا ہے شہری آبادی کے اندر واقع ہونے کی وجہ سے اب تک کئی ناخوشگوار واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کی وجہ سے شہریوں کو اب تک لاکھوں روپے مالیت کے مالی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments