ستھرا پنجاب کے ناقص انتظامات کھل کر سامنے آ گئے

ستھرا پنجاب کے ناقص انتظامات کھل کر سامنے آ گئے

بازار اور دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کئی کئی گھنٹوں تک جمع رہا

بھلوال (نمائندہ دنیا )مون سون کی بارشوں کی آمد کے ساتھ ہی بھلوال میں نکاسی آب کے ستھرا پنجاب اور انتظامیہ کے ناقص انتظامات کھل کر سامنے آ گئے ۔ رات بھر بارش 7کے بعد شہر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نور حیات کالونی، منظور حیات کالونی، مختار کالونی، مین بازار اور دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کئی کئی گھنٹوں تک جمع رہا، جس سے آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی۔ ستھرا پنجاب کی صفائی کے ناقص انتظامات کھل کرسامنے آ گئے میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب ایک دوسرے کو قصور وار ٹھہرانے لگے دکانداروں کو کاروباری سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہریوں کو پانی سے گزر کر اپنی منزل تک پہنچنا پڑا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال مون سون سے قبل نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور نالوں کی صفائی کے دعوے کیے جاتے ہیں، مگر بارش شروع ہوتے ہی تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کی غفلت اور ہنگامی اقدامات نہ ہونے کے باعث معمول کی بارش بھی شہریوں کے لیے عذاب بن جاتی ہے ۔اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور میونسپل کمیٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جمع شدہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...