ڈاکٹروں نے ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری کو مسترد کر دیا
چند ایک اداروں کو چھوڑ کرکہیں بھی بائیو میٹرک کا نظام رائج نہیں، ڈاکٹر
خوشاب(نمائندہ دُنیا) ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد کے ڈاکٹروں اور معاون سٹاف نے ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو یکسر مسترد کر دیا ، پی ایم اے ضلع خوشاب کے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پر آتے وقت بائیو میٹرک حاضری نہیں لگائے گا ، اجلاس میں بتایا گیا کہ پورے پنجاب میں چند ایک اداروں کو چھوڑ کر کسی کہیں بھی بائیو میٹرک حاضری کا نظام رائج نہیں ، اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ جب تک ضلع خوشاب کے دیگر سرکاری اداروں میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام رائج نہیں کیا جاتا اس وقت تک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی یہ نظام قبول نہیں کی جا سکتا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments