ذہنی معذور بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، ذہنی معذور کمسن بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔
سرگودھا پولیس کو پکار 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ سویرا بعمر 6؍7 سال جو کہ ذہنی طور پر معذور ہے لاپتہ ہے جس پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کو باحفاظت ڈھونڈ کے لیے احکامات جاری کیے ، اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بحفاظت ڈھونڈ لیا گیا اور والدین کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments