ای خدمت مرکز میں سائلین کو خوش اخلاقی کے ساتھ شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر

ای خدمت مرکز میں سائلین کو خوش  اخلاقی کے ساتھ شفاف خدمات کی  فراہمی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ای خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا اور مختلف کاؤنٹرز پر فراہم کی جانے والی عوامی خدمات، عملے کی حاضری اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کر کے ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس کے معیار سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور ہر درخواست گزار کو مقررہ وقت میں بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ریکارڈ، صفائی، نظم و ضبط اور انتظار گاہ کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ای خدمت مرکز میں آنے والے سائلین کو خوش اخلاقی کے ساتھ فوری اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران باقاعدگی سے ماتحت عملہ کی نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو جدید، آسان اور بروقت سرکاری خدمات کی فراہمی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...