شہر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، ایس پی آپریشنز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی آپریشنز سیف سٹی عامر مشتاق نے ڈی پی او سرگودھا کو سینٹر کے آپریشنل فریم ورک، جدید ترین نگرانی کے نظام اور رئیل ٹائم مانیٹرنگ پروٹوکولز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی پی او سرگودھا کو سیف سٹی کے ڈیجیٹل اقدامات جیسے کہ 15 کال ہینڈلنگ، ورچوئل پٹرولنگ، فری وائی فائی پوائنٹس، اور ای چالان سسٹم کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا، سیف سٹی کیمروں کی مسلسل اور فعال نگرانی کی بدولت شہر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ دوران وزٹ ڈی پی او سرگودھا نے سیف سٹی میں قائم کردہ جدید سی آر او سیکشن کا بھی خصوصی وزٹ کیا۔ انہوں نے مجرمان کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس، فنگر پرنٹس کا نظام اور بایومیٹرک تصدیق کے عمل کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی موجودہ دور میں سمارٹ پولیسنگ کی ضامن ہے ۔ سیف سٹی پروجیکٹ نہ صرف جرائم کے انسداد اور مجرمان کی فوری گرفتاری میں مددگار ثابت ہو رہا ہے بلکہ اس سے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں بھی نمایاں کامیابی ملی ہے ۔ ہماری اولین ترجیح سرگودھا کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments