حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات پر سماعت کا مرحلہ مکمل،حتمی فہرست17اگست کو لگے گی
سرگودھا سے سب سے زیادہ 83 اعتراضات موصول ،ضلع خوشاب سے 37، بھکر 26 اور میانوالی سے 6 اعتراضات جمع ، 7اگست کو فیصلوں سے آگا کر دیا جائیگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن میں مجوزہ حلقہ بندیوں کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ چاروں اضلاع سے موصول ہونے والے 152 اعتراضات کی جانچ پڑتال کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 17 اگست کو پبلک نوٹس کے ذریعے آویزاں کی جائے گی ،ریجنل الیکشن کمشنر و اتھارٹی حلقہ بندی ابرار احمد جتوئی نے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع سے موصول ہونے والے اعتراضات کی سماعت مکمل کی۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرگودھا سے سب سے زیادہ 83 اعتراضات موصول ہوئے ، جبکہ ضلع خوشاب سے 37، ضلع بھکر سے 26 اور ضلع میانوالی سے 6 اعتراضات جمع کروائے گئے ،ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق تمام اعتراضات کی تحصیل وار سماعت کی گئی، جس میں درخواست گزاروں کو طلب کرکے ان کا مؤقف سنا گیا اور متعلقہ ریکارڈ کی روشنی میں حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا گیاانہوں نے بتایا کہ 22 جولائی تک تمام 152 اعتراضات کی سماعت مکمل کر لی گئی ہے ۔، جبکہ 7 اگست تک ضلعی اتھارٹی کمیٹیوں کو فیصلوں سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں دس روز کے اندر حلقہ بندیوں میں ضروری ترامیم اور اپ ڈیٹ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments