ضلع میں619نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب ہونگے
مجموعی طور پر 4 ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی ،سرگودھا میں 346 ریورس اوسموسس جبکہ 273 میمبرین فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گےتمام فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کا معائنہ کیا جائے ، کارکردگی کا جائزہ لیا اور فلٹرز کی بروقت تبدیلی سمیت پانی کے معیار کی باقاعدہ جانچ یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت نے ضلع سرگودھا میں بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا، جس کے تحت ضلع بھر میں 619 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے ۔ منصوبے پر مجموعی طور پر 4 ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی ،ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جدید طرز کے واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم کرے گی۔ منصوبے کے تحت 346 ریورس اوسموسس (RO) جبکہ 273 میمبرین فلٹریشن (MF) پلانٹس نصب کیے جائیں گے ،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب صاف ڤ۩ اس وقت ضلع سرگودھا میں 78 واٹر فلٹریشن پلانٹس چلا رہی ہے ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ تمام فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کا تفصیلی معائنہ کیا جائے ، ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور فلٹرز کی بروقت تبدیلی سمیت پانی کے معیار کی باقاعدہ جانچ یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پلانٹ میں فنی خرابی، غیر فعالیت یا شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے نئے نصب ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ڈیزائن، مجوزہ مقامات کی جیو ٹیگنگ اور دیگر متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ تاکہ منصوبے پر شفافیت اور مقررہ مدت میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments