کاروباری مرکز ٹرسٹ پلازہ میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی

 کاروباری مرکز ٹرسٹ پلازہ میں  بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرون شہر قائم سرکاری کاروباری مرکز ٹرسٹ پلازہ میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، صفائی کے ناقص انتظامات اور مبینہ بدانتظامی کے باعث دکانداروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینکڑوں دکانوں پر مشتمل ٹرسٹ پلازہ سے کروڑوں روپے کا ریونیو سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو حاصل ہوتا ہے ، تاہم اس کے باوجود پلازہ میں صفائی، مرمت اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان برقرار ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ صفائی اور مینٹیننس سمیت مختلف مدات میں باقاعدگی سے چارجز ادا کرتے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں مطلوبہ سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ پلازہ انتظامیہ نے خود ہی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں اور ان سے مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی احتجاج کر چکے ہیں، مگر صرف وعدوں پر ٹال دیا گیا، جبکہ صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے ،دکانداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرسٹ پلازہ کی انتظامی صورتحال کا فوری نوٹس لے کر بنیادی سہولیات کی فراہمی، مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...